بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اہلیہ اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی خبروں پر بالآخر ردعمل دے دیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے حال ہی میں بالی وڈ یُوکے میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے گزشتہ کئی عرصے سے گردش کرنے والی طلاق کی خبروں سے متعلق سوال کیا گیا۔
اداکار نے سوال کا جواب دیا اور کہا ‘اس حوالے سے میرے پاس زیادہ کچھ کہنے کو نہیں ہے، آپ لوگ خبر کو کوئی اور رنگ ہی دے دیتے ہیں، ظاہر ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے’۔
ابھیشیک نے کہا ‘آپ لوگوں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، کوئی بات نہیں ہم سلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا’۔
ساتھ ہی اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا ‘دیکھیں، میں اب تک شادی شدہ ہوں’۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان ایک سال سے علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش ہیں جنہوں نے حال ہی میں امبانی خاندان کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر زور پکڑا۔
اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی ارادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔