عمران خان نے جو دکھی انسانیت کیلئے کیا وہ کسی حکمران نے نہیں کیا: ریشم

ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ ایک انسان کے بے حد پسند ہیں کیونکہ انہوں نے جو کچھ دُکھی انسانیت کے لیے کیا وہ کسی اور نے نہیں کیا۔

حال ہی میں اداکار احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ میں ریشم نے شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ‘سُنا ہے شہباز شریف صاحب آپ کو کافی پسند ہیں’۔

اداکارہ نے جواب دینے کے بجائے کہا ‘پلیز! مجھے عمران خان بھی بہت پسند ہیں، مجھے وہ اس لیے پسند ہیں کیونکہ وہ سیاستدان سے زیادہ ایک بہت اچھا دل رکھتے ہیں، بہت اچھے جذبات رکھتے ہیں، ان کا نظریہ پاکستان کو لے کر بہت اچھا ہے’۔
ریشم نے کہا ‘ویسے بھی سیاست میں آپ کے نظریات تبدیل ہوتے رہتے ہیں، جب اسپتال شوکت خانم کا افتتاح ہوا تو میں گئی تھی، اس وقت میں چھوٹی تھی، میں کرکٹ بھی بہت شوق سے دیکھتی تھی’۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ ‘مجھے عمران خان شوکت خانم کی وجہ سے پسند ہیں، دُکھی انسانیت کے لیے جو اس نے کیا وہ کسی حکمران نے نہیں کیا، یہ بات میں بہت بار کہہ چکی ہوں’۔

اداکارہ نے میزبان سے سوال کیا کہ ‘بتائیں انسان بڑا ہونا اچھی بات ہے یا سیاستدان بڑا ہونا اچھی بات ہے؟’

انہوں نے کہا ‘لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں، میں نے کب عمران خان کی مقبولیت سے انکار کیا؟ جتنی دیوانگی ان کے لیے ہے وہ تو کسی باہر کے ملک کے صدر کی نہیں ہوگی’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں