فون کال میں مصروف شخص غلطی سے ‘واٹر ہیٹنگ راڈ’ بازو میں رکھنے سے چل بسا

بھارتی ریاست تلنگانہ میں اتوار کے روز ایک 40 سالہ شخص اس وقت کرنٹ لگنے سے چل بسا جب اس نے غلطی سے پانی گرم کرنے والا راڈ بازو میں رکھ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش بابو نامی شخص نے اپنے پالتو کتے کو نہلانے کے لیے پانی گرم کرتے ہوئے غلطی سے الیکٹرک ہیٹر راڈ بازو میں دبالی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مہیش نے پانی گرم کرنے کے لیے الیکٹرک ہیٹر نکالا تاہم اس دوران اسے ایک فون کال موصول ہوئی جس کے بعد اس نے غلطی سے پانی کی بجائے راڈ کو اپنے بازو کے نیچے رکھ کر اسے آن کر لیا۔

اس کے بعد وہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے گِر پڑا، مہیش کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں