پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی برسات ہو رہی ہے۔
ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا۔
ارشد ندیم کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا اور ان کے لیے بے شمار انعامات کا بھی اعلان کیا گیا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم نے وطن واپسی کے بعد معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے بھی ملاقات کی۔
ارشد ندیم اور مولانا طارق جمیل کی ملاقات کل میاں چنوں تبلیغی مرکز میں ہوئی۔
اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو پانچ لاکھ روپے انعام میں دیے۔ اس ملاقات کی تصاویر مولانا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی جاری کی گئی ہیں۔
دوسری جانب آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں 10کروڑ روپے کا چیک اورکار بھی انعام میں دی۔