اٹک: جادو ٹونے کے الزام میں شہری کو قتل کردیا گیا

اٹک میں جادو ٹونے کے شک پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو کسی عامل نے بتایا تھا کہ جادو ٹونے سے آپ کے بچے مرجائیں گے۔

ملزم کو شک تھا کہ مقتول اعجاز جادو ٹونے میں ملوث ہے، جس پر اس نے فائرنگ کرکے اعجاز کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد پنڈی گھیب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں