اگر اہلیہ ٹوئنکل کو موبائل کے میسجز پڑھانا پڑے تو اکشے کیا کرینگے؟ اداکار کا دلچسپ جواب

بالی وڈ کے کھلاڑی کمار نے اپنے موبائل فون کے میسجز اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنا کو پڑھانے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیا ہے۔

اکشے کمار کی آنے والی فلم کھیل کھیل میں مبینہ طور پر 2016 کے اطالوی کامیڈی ڈرامہ پرفیکٹ اسٹرینجر کا ریمیک ہے، فلم کی کہانی سات دوستوں کے گرد گھومتی ہے جن کے کچھ گہرے راز اور جھوٹ اس وقت سامنے آجاتے ہیں جب وہ اپنے فون پر گیم کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

بعدازاں یہ ازدواجی تعلق اور دوستی ترک کرنے کا باعث بنتا ہے۔

اسی حوالے سے اداکار نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ اگر ٹوئنکل ان کا موبائل چیک کریں اور نجی پیغامات پڑھیں تو اکشے کا ردعمل کیا ہوگا؟

جواب میں انہوں نے کہا ‘اگر مجھے اپنا فون اہلیہ کو دکھانا پڑے تو میں نہیں ڈروں گا، میرا فون میرے عملے کے ارکان کے پاس ہوتا ہے، گھر میں یہ کہیں بھی پڑا رہتا ہے، چارج ہوتا رہتا ہے، میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے’۔

واضح رہے کہ فلم کھیل کھیل میں اکشے کے ہمراہ اداکارہ وانی کپور، تاپسی پنوں، اداکار فردین خان، ایمی ورک مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں