ارشد ندیم کا آئی ٹی کے طالب علموں کیلئے 100 لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کو واحد گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کو قوم کی جانب سے ناصرف سراہا جارہا ہے بلکہ ان پر انعامات کی بارش بھی جاری ہے۔

ارشد ندیم 14 اگست پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر کراچی آئے تھے جہاں ان کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کرکے آزادی کے مزے کو ہزاروں گنا بڑھایا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے بتایا کہ 50 ہزار آئی ٹی کے طالب علم ہیں اور قومی ہیرو نے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا کہا ہے۔

تقریب کے دوران ارشد ندیم نے کہا کہ میری طرف سے آئی ٹی کے طالب علموں کیلئے 100 لیپ ٹاپ بطور تحفہ دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں