پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے ارشد ندیم کو کہاں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کو بنگلا دیش ٹیسٹ کے دوران مدعو کیا جائے گا، ارشد ندیم کو بلانے کی تاریخ ایتھلیٹ کی دستیابی کو مد نظر رکھ کر طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔

انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا جب کہ وہ پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں