محکمہ کھیل خیبرپختونخوا میں سیاسی بنیادوں پر ڈیلی ویجرز بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
صوبائی محکمہ کھیل نے 25 ڈیلی ویجرز کا آرڈر جاری کر دیا ہے اور تمام ڈیلی ویجزر مردان میں خدمات انجام دیں گے جن کی ماہانہ اجرت 36 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
ڈیلی ویجرز کے کنٹریکٹ کا معیاد رواں سال کے یکم جولائی سے 30 جون 2025 تک ہے، تمام ڈیلی ویجرز کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بھرتی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجرز کو سیاسی شخصیات کی سفارشات پر لیا گیا ہے جبکہ محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے مطابق ڈیلی ویجرز کی بھرتیوں سے متعلق آفس آرڈر کو کیسنل کیا جا رہا ہے۔
حکام محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل زیادہ لوگ پہلے سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے۔