لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بنگلا دیش سے ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔
پی سی بی نے 2 میچز کی سیریز کے کیلئے5 کمنٹیٹرز کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پینل میں عامر سہیل، اطہر علی خان، بازید خان، عروج ممتاز اور نک کومپٹون شامل ہیں جب کہ سکندر بخت سیریز کے دوران پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔