شردھا کپور بھی پاکستانی گانے ‘بلاک بسٹر’ کی دیوانی نکلیں

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور بھی پاکستانی سپر ہٹ گانے ‘بلاک بسٹر’ کی فین نکلیں۔

پاکستانی سپر ہٹ گانے ‘بلاک بسٹر’ نے ریلیز ہوتے ہی پوری دنیا کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی فلم ‘سٹری 2’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ گانے کے حوالے سے بتایا۔

اداکارہ نے کہا کہ آج کل میرا پسندیدہ گانا ‘ بلاک بسٹر’ ہے جو کمال کا گانا ہے اس گانے کی لائنز بہت اچھی ہیں جب کہ اداکارہ کی جانب سے گانے کے میوزک کی تعریف بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ یہ گانا 2 ماہ قبل ریلیز ہوا تھا جس نے یوٹیوب پر اب تک 35 ملین ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

اس گانے میں گلوکار فارس شفی، عمیر بٹ اور گڑوی گروپ کی خواتین سمیت ایک بچی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اس گانے کے بول پنجابی، انگریزی اور اردو پر مشتمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں