شکرگڑھ میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے دیوار پھلانگ کرگھرمیں داخل ہو کر زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا ٹی ایچ کیو اسپتال میں علاج اور میڈیکل کیاجارہا ہے۔