صبح میں ہونے والی پیٹ گیس کے مسائل سے نجات کا آسان حل

صبح اٹھنے کے بعد اکثر لوگوں کو پیٹ میں گیس کی شکایت رہتی ہے جس کی وجہ سے ناصرف پیٹ میں درد رہتا ہے بلکہ آپ کا پورا دن ناخوشگوار گزرتا ہے۔

پہلا سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ صبح میں پیٹ میں گیس کیوں ہوتی ہے؟ رات کو دیر سے کھانا کھانا بھی ایک وجہ ہے اورغیر صحت بخش کھانے بھی پیٹ میں گیس کی وجہ بنتے ہیں۔

تاہم اس کیلئے پریشان ہونے والی بات نہیں کیونکہ آپ کے کچن میں موجود چند اشیاء سے اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

نیم گرم پانی اور لیموں

صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں شامل کرکے پینے سے پیٹ میں گیس کی شکایت دور ہوسکتی ہے۔

لیموں میں کھانا ہضم کرنے کی خصوصیت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے گیس ختم ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

زیرے کا پانی

زیرہ ہر کچن میں موجود ہوتا ہے جو ناصرف کھانے کے ذائقے کو بڑھاتا ہے بلکہ خوشبو کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

زیرے کی چائے بنا کر پینے سے پیٹ میں گیس کی شکایت دور ہوسکتی ہے جس کیلئے سب سے پہلے آپ کو تھوڑا سا زیرہ لے کر اسے بھوننا ہے اور پھر اسے پانی میں ڈال کر پکانا ہے۔

زیرے میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو ہاضمے کے انزائمز کی پیداوار میں مدد دیتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور گیس کو کم کرتے ہیں۔

ادرک اور تلسی کا پانی

حسب ذائقہ ادرک اور تلسی کو پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکا لیں اور پھر اس نیم گرم پانی کا استعمال کریں، یہ ناصرف گیس کو کم کرے گا بلکہ پیٹ کے تمام نظام کو درست رکھنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

اجوائن کا پانی

اجوائن کا استعمال پیٹ کے مسائل کو دور کرنے کیلئے کیا جاتا ہے اسی لیے اجوائن پیٹ کی گیس کو دور کرنے کیلئے بھی مؤثر ہے۔

اس کیلئے آپ اجوائن کو ایک چائے کا چمچ لے کر رات بھر پانی میں بھگو دیں اور پھر صبح نہار منہ استعمال کریں، اس سے آپ کی شکایت دور ہوجائے گی۔

پودینے کی چائے

پودینے کی چائے صبح میں ہونے والی پیٹ کی گیس کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہے کیونکہ پودینے میں antispasmodic خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہاضمے کی تکلیف سے بچاتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں