کیا سجل معروف بھارتی اداکار پربھاس کے ساتھ فلم کرینگی؟ ڈائریکٹر کا ردعمل آگیا

پاکستانی کی شہرہ آفاق اداکارہ سجل علی سے متعلق بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا تھا کہ وہ تیلگو فلم اسٹار اور بھارت کے مشہور ڈائریکٹر پربھاس کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی جس حوالے سے ڈائریکٹر نے ردعمل دیا ہے۔

یہ دعویٰ فلم فیئر کی جانب سے نئی بننے والی فلم ‘فوجی’ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سجل علی فلم فوجی میں پربھاس کے ہمراہ مرکزی کردار نبھائیں گی۔

اب فوجی کے ڈائریکٹر ہانو راگھو پوڑی نے اس خبر پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے تردید کردی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹ پر کمنٹ کیا اور لکھا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی نے 2017 میں فلم موم میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا، اس فلم میں عدنان صدیقی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جب کہ بھارت میں دونوں پاکستانی اداکاروں کی پرفارمنس کی تعریف کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں