ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے کے بعد 2512 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں