اڈیالہ جیل میں عمران خان کو ٹارچر کیا جا رہا ہے: ممبر گڈ گورننس کمیٹی کے پی

پشاور: خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی گڈ گورننس کمیٹی کے ممبر قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ہوئی ملاقات کے حوالے سے قاضی انور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اسلام آباد جلسے کو بانی پی ٹی آئی نے منسوخ کیا مگر ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جلسہ کسی کے کہنے پر ملتوی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ منسوخی کا بانی سے سوال کیا تو جیل انتظامیہ نے سیاسی سوال کرنے سے روک دیا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا گڈ گورننس کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے، کمیٹی کا نام تبدیل کرکے پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے لیے سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا، کسی بھی وزیر یا افسرکے خلاف شکایات ہوں توکمیٹی کو درج کرائی جا سکتی ہیں، کمیٹی کی اپنی ویب سائٹ ہوگی جس پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں