واشنگٹن: کیپیٹل ہل حملہ کیس میں پہلے ملزم کو 4 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی اور جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
امریکی اخبار کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ نے حملہ آور مائیکل اسپارکس کو 4 سال اور 5 ماہ کی سزا سنانے کے ساتھ ان پر 2000 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
سرکاری وکیل کے مطابق سزا ختم ہونے کے بعد اسپارکس کو 3 سال تک نگرانی میں بھی رکھا جائے گا۔
امریکی اخبار کا بتانا ہے کہ مائیکل اسپارکس کو مارچ میں وفاقی جیوری نے شہری بےنظمی میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔
یاد رہے کہ مائیکل اسپارکس کو 6 جنوری کو کیپیٹل ہل میں موجود ہونے پر کئی معمولی جرائم میں بھی قصوروار قرار دیا تھا۔
کیپیٹل ہل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے حملے کے موقع پر مائیکل اسپارک اور ان کے دوستوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ ہم اس بلڈنگ میں داخل ہو چکے ہیں۔
کیپیٹل ہل پر حملے سے 3 روز قبل بھی مائیکل اسپارک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ انہیں گھسیٹ کر باہر نکالا جائے، یہ باغی ہیں۔