ماہرہ خان اور خود سے متعلق فردوس جمال کے بیان پر ہمایوں سعید نے کیا ردعمل دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے اور اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق فردوس جمال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سےگفتگو کی تھی جو سوشل میڈیا کی زینت بنی۔
تاہم اب حال ہی میں اداکار ہمایوں سعید نے فردوس جمال کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

اداکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ’ میں ہمایوں سعید سے پیار کرتا ہوں اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے فلم اسٹار ہیں لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی ایک کمال کے اداکار ہیں

انہوں نے لکھا کہ ‘اس عمر میں انہیں پروگرام میں بلا کے خاص اسی قسم کے سوال پوچھنا مناسب بات نہیں ہے، ان سے ایک ہی بار اسٹامپ پیپر پر لکھوا لیں کہ وہ ماہرہ اور ہمایوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور بخش دیں۔’

اداکار یاسر حسین کی اسٹوری پر ہمایوں سعید نے اپنا مختصر سا ردعمل دیا اور اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ہنسی کا اظہار کیا۔

ہمایوں نے لکھا یہ تمام میزبانوں کے لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں