یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو سابق بوائے نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو ان کے سابق بوائے نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس میں یوگنڈا کی نمائندگی کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایتھیلیٹ ریبیکا کو مبینہ طور پر سابق فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر جلادیا جس کے بعد پڑوسیوں کی مدد سے ریبیکا کو کینیا کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں ریبیکا کا جسم کافی جھلس گیا اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ریبیکا پر کینیا میں موجود ان کے گھر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ٹریننگ کررہی تھیں، حملے سے خاتون زخمی ہوئیں اور حملہ آور بھی جھلس گیا۔

پولیس میں درج رپورٹ کے مطابق ریبیکا اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین پر جھگڑا چل رہا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے جب کہ ریبیکا کے والد نے بھی بیٹی کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس 2024 میں میراتھن میں 44 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں