’کراچی میں اب بارش کا کوئی امکان نہیں’، ستمبر اور اکتوبر گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں اب بارش کا کوئی امکان نہیں اور آئندہ ماہ موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولو جسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں وسط ستمبر تک بارش کا امکان نہیں، اس لیے بارش سے متعلق فی الحال پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں آج اور کل ہلکی بارش ہوسکتی ہے جب کہ مون سون ہوائیں وسط ستمبر سے سندھ سے واپس لوٹنے لگتی ہیں۔

سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں ستمبر گرم گزرتا ہے اور اکتوبر میں بھی موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے لیکن اکتوبر میں ہیٹ ویوز کا بھی امکان ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں