بھارت میں لڑکا لڑکی کے مبینہ تعلقات پر دونوں کو نیم برہنہ پریڈ کرانے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع سپول میں مشتعل ہجوم نے لڑکے کے ساتھ تعلق پر ایک لڑکی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر نیم برہنہ حالت میں پریڈ کروائی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں خاتون کو بالوں سے پکڑ کر مارتے اور تشدد کرتے دیکھا گیا جب کہ اسی گروپ نے ہی لڑکے کو پکڑ کر برہنہ کرکے پریڈ کروائی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ تشدد کے بعد یہ گروپ خاتون کو گھر کے باہر پھینک گیا جس پر لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔