بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ان دنوں چڈی بنیان گروپ متحرک ہے جس نے اپنی دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے علاقے مالی گاؤں میں چوروں کے چڈی بنیان گروپ نے دکانوں پر اپنے ہاتھ صاف کیے جہاں یہ گروپ 6 دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی کے ساتھ ساتھ دیگر قیمتی سامان بھی لے اڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گروپ کی چوری کو سی سی ٹی وی نے محفوظ کیا ہے جس میں چوروں کو چڈی اور بنیان پہنے دیکھا گیا ہے۔
مڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے ہی اس گروپ نے گھر اور کالج پر بھی ڈاکا ڈالا جہاں سے 5 لاکھ مالیت کا 70 گرام سونا چرایا جب کہ چور کیلے بھی لے گئے۔