کینیا: پرائمری اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 بچے ہلاک

نیروبی: کینیا کے ایک پرائمری بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 بچے ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کل رات کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے 150 کلومیٹر دور سینٹرل ہائی لینڈز کے ایک پرائیویٹ بورڈنگ اسکول ‘Hillside Endarasha Academy’ میں پیش آیا جہاں 800 طلبہ رہائش پزیر تھے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں اب تک اسکول ہاسٹل میں رہائش پزیر 17 طلبہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ طلبہ 14 زخمی ہیں۔

انتظامیہ نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت یا ان کی عمر کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات نہیں کیں تاہم اسکول کا کہنا ہےکہ تمام طلبہ کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

کینیا کی وزارت تعلیم کے مطابق آگ اسکول میں واقع لڑکوں کے ہاسٹل میں لگی جہاں 150 سے زائد طلبہ رہائش پزیر تھے۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں