کارساز حادثہ کیس: فریقین میں معاملات طے پانے کے بعد ملزمہ کی ضمانت منظور

کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز ٹریفک حادثے میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی کی مقامی عدالت میں کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مقتول عمران عارف کی بیوہ ،بیٹی اور بیٹا عدالت میں پیش ہوئے جب کہ مدعی مقدمہ امتیاز عارف اور زخمیوں کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران زخمی شہری کے وکیل نے کہا کہ زخمیوں کے درمیان بھی معاملات طے پاگئے جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

اس سے قبل آج ہی اس کیس میں دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے ہوگئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ ورثا نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والی آمنہ عارف گھر میں سب سے چھوٹی اور لاڈلی تھی، والد نے اسے پاپڑ فروخت کر کے تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا تھا۔

حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں