سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری پر ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
انکوائری کےخلاف درخواست صدرکراچی بارعامر نواز وڑائچ نے دائر کی۔
عدالت نے ایف آئی اے کو اسلام آبادہائیکورٹ کے جج کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ نے ان فیئرمینزکمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کسی بھی قسم کی اشاعت سےروک دیا۔
عدالت نے پیمرا کو بھی حکم دیاکہ ان فیئرمینز کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیامیں کوئی اشاعت نہ ہو۔
خیال رہے کہ جامعہ کراچی کی ان فیئر مینز کمیٹی اور سنڈیکیٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری غیر مؤثر قرار دی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کی کمیٹی کی سفارشات اور سنڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔