ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم وطن پہنچ گئی، جہاں ورلڈ چیمپئن عفان سلمان سمیت پوری ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی فاتح پاکستان ٹیم سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئی، جناح ٹرمینل کراچی پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ائیرپورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور مداحوں نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ریکارڈ پانچویں بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیتی ہے۔
16 سالہ عفان سلمان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بنے۔ پاکستان ریکارڈ 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتنے والا پہلا ملک ہے۔
چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی بھی پاکستان نے جیتی۔ ایونٹ میں پاکستان کے 4 پلئیرز نے ٹاپ 10 میں فنش کیا۔