پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، جمعے سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعے سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور میں تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جمعے سے شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں