بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے بالآخر 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چنکی پانڈے نے آخر کار ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرکے اپنا لائسنس حاصل کر ہی لیا۔
چنکی پانڈے نے منگل کو انسٹاگرام پر اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ ایک پولیس اہلکار کے ہمراہ گاڑی میں موجود ہیں۔
اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 43 سال بعد دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا اور بالآخر میں پاس ہوگیا۔
چنکی نے ساتھ ہی ممبئی ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کا بھی شکریہ ادا کیا۔
چنکی پانڈے کی ساتھی اداکارہ سونم خان نے اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو، پر کیا آپ کو واقعی ڈرائیونگ نہیں آتی تھی؟ شکر ہے میں آپ کے ساتھ کہیں سفر پر نہیں گئی۔