بالی وڈ میں اداکاری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لال بیگوں سے ڈرتے ہیں۔
امیتابھ بچن ان دنوں بھارتی کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ سیزن 16 کی میزبانی کررہے ہیں جس دوران انہوں نے ایک کنٹیسٹنٹ سے مکڑی کی ٹانگوں کی گنتی سے متعلق گفتگو کی جس پر کنٹیسٹنٹ کا کہنا تھا کہ مکڑی ہی نہیں لال بیگوں کی ٹانگیں گننا بھی خاصا مشکل کام ہے۔
اس پر بگ بی نے انکشاف کیا کہ میں لال بیگوں سے ڈرتا ہوں کیوں کہ لال بیگ تو مرتے ہی نہیں ہیں۔
امیتابھ بچن نے مزید بتایا کہ’ میں لال بیگوں کو مارنے کےلیے کئی تجربات کرچکا ہوں ایک بار میں نے ایک بوتل لی اور اس میں کیڑے مار دوا ڈالی پھر بڑی مشکل سے ایک کاکروچ پکڑ کر بوتل کے اندر ڈال دیا ‘۔
امیتابھ بچن کی گفتگو سے محظوظ ہوتے ہوئے شو میں شامل افراد نے تالیاں بجانا شروع کردیں ۔
اس پر بگ بی نے انہیں روکتے ہوئے بتایا کہ ’ لیکن کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی ایک ہفتے بعد جب میں نے بوتل کھولی تو کاکروچ بوتل سے زندہ نکل کر بھاگ گیا‘ ۔