پشاور میں کچرے کے ڈھیر سے ملنے والا دستی بم پھٹنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیرمیں دستی بم پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ کباڑ کا کام کرنے والے بچے کو کچرےکےڈھیرسے ہینڈ گرینیڈ ملا اور بچے نے ممکنہ طور پر دستی بم کی پن کھینچی جس سے دھماکا ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکےکی جگہ سےشواہداکٹھےکر کےتفتیش شروع کردی ہے۔