پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا امکان، کس موسم میں متحرک ہوتا ہے؟

کراچی: ڈینگی کا پھیلاؤ ملک کے 10 بڑے شہروں میں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمتبر کے وسط سے ہی مختلف شہروں میں ڈینگی کی وبا پھیل رہی ہے، اکتوبر تک ڈینگی بخار ملک کے بڑے شہروں میں پھیل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ڈینگی کا پھیلاؤ 10بڑے شہروں میں ہونے کا امکان ہے، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان میں ڈینگی پھیل سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ ڈینگی بخار مون سون کے بعد بارش سے متاثرہ علاقوں میں بھی ہو سکتا ہے، ملک میں ڈینگی بخار نے لوگوں کی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10سال میں پہلی بار مون سون کے بعد 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک ڈینگی میں اضافہ دیکھا گیا، درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو تو ڈینگی مچھر متحرک ہو جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب بھی 60 فیصد کے قریب رہے تو ڈینگی کو سازگار ماحول ملتا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں