گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انڈونیشیا اور پاکستان بڑے مسلم ملک ہیں، دونوں کے درمیان تجارتی تعلقات بہتر کیے جائیں تو دونوں ممالک ترقی کی نئی منازل طے کر سکتے ہیں۔
انڈونیشیا کے قومی دن کی مناسبت سے کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی ترقی، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں انڈونیشیا کی کامیابیاں دنیا بھر کے لوگوں کیلئے متاثر کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین گہرا رشتہ باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مشتمل ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کا بہترین ماحول، منافع بخش سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل ہے۔
تقریب میں شرکت کیلئے آمد کے موقع پر انڈونیشیا کے قائم مقام قونصل جنرل تیگو ویویکو گورنر سندھ کا استقبال کیا۔
گورنر سندھ نے کراچی میں پریس کلب چوک میں انڈونیشیا کے قومی دن پر سجاوٹ کی تقریب کا افتتاح بھی کیا اورکہا کہ پاکستان تمام ممالک سے برادارانہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔