پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کو رومانوی قرار دے دیا۔
لندن میں شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب سجائی گئی جہاں انڈسٹری کے تمام ہی ستارے جلوہ گر ہوئے۔
ایوارڈ شو میں ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ شاہ رخ خان، فواد خان، ہمایوں سعید یا آپ کا شوہر، کون سب سے زیادہ رومانوی ہیرو ہیں؟
اس پر ماہرہ نے کہا کہ شاہ رخ خان، فواد خان، ہمایوں سعید، جب وہ مجھ سے رومانس کرتے ہیں تو اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن شوہر سلیم کریم کو اسکرپٹ کی ضرورت نہیں۔
اداکارہ کا جواب سن کر تقریب میں بیٹھے لوگوں نے شور اور تالیاں بجا کر ماہرہ خان کو خوب سراہا۔
اس کے علاوہ ماہرہ خان نے لندن میں ہونے والے ایوارڈ شو میں اپنے ڈرامے کے مشہور گانے پر ڈانس کرکے سب کی داد بھی سمیٹی۔