فیصل آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا واقعہ فیصل آباد کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کانسٹیبل ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا کہ گھر کے سامنے ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر سامان چھیننے کی کوشش کی جس دوران پولیس کانسٹیبل نے مزاحمت کی کوشش کی تو واقعہ پیش آیا۔
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔