میں اور میری فیملی عمران خان کیساتھ تھے اور رہیں گے: پرویز الٰہی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شہباز شریف نے کیا خطاب کرنا تھا اصل خطاب تو بانی پی ٹی آئی کا تھا، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے ہی نہیں عالم اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا میں اور میری فیملی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا جتنا نقصان موجودہ حکومت نے کیا ہے شاید ہی کسی حکومت نے کیا ہو، آپ دیکھ لیں کسانوں کا کیا حال ہے، میرے سارے منصوبے ختم کر دیے، صحت کارڈ پی ٹی آئی کا منصوبہ تھا وہ بھی ختم کر دیا، اس حکومت نے آکر بجلی مہنگی کر دی اور لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں