کراچی آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول میں مزید 3 روز کا اضافہ

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول جاری ہے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول اپنی کامیابی سمیٹتے ہوئے عوام میں مقبول ہو رہا ہے جہاں دنیا بھر کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا اہتمام 30 اکتوبر تک کیلئے کیا گیا تھا تاہم اب فیسٹیول کی تاریخ میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور یہ فیسٹیول 2 نومبر تک عوام کی توجہ حاصل کرے گا۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج رات 8 بجے پاکستانی تھیٹر پلے’سلیور، آج کی تازہ خبر’ پیش کیا جائے گا، جس کے ہدایت کار یونس خان ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں 40 ممالک کی نمائندگی ہے، جس میں 100سے زائد کلچرل پرفارمنسز ہوں گی اور فیسٹیول میں 450 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں