عظمیٰ اور علیمہ خان مزید 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نےعلیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت جس سلسلے میں پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ عظمیٰ خان اور علیمہ خان نےکارکنان کو میگا فون پراحتجاج کرنے کی ترغیب دی، پولیس پر پتھراؤ کرنے کا کہا جس سے اہلکار زخمی ہوئے، دونوں سےموبائل فونزبرآمد کرنے ہیں جن سے ویڈیو بنائی گئی ہیں۔

عمران خان کی بہنوں کے وکیل نے کہا کہ الزام لگایاگیا بانی پی ٹی آئی جیل سے مشورے دے رہے ہیں اور بہنیں نعرےلگا رہی ہیں، نعرے لگانے کا الزام ہے،کیا نعرہ لگانا جرم ہوگیا ہے؟

بعد ازاں پراسیکیوٹر کی جانب سے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور دونوں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں