بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی دوران شوٹنگ زخمی، گردن پر گہرا زخم آگیا

بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری 2 (جی 2)‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی ان دنوں اسپائی تھرلر فلم گڈ اچاری کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد دکن میں موجود ہیں، اداکار کو فلم کے ایک ایکشن سین کی عکسبندی کے دوران گردن پر گہرا زخم آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ روک کر منگل تک ممبئی پہنچ جائیں گے۔
عمران ہاشمی نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے سے متعلق کوئی بیان شیئر نہیں کیا ہے تاہم ایک کاروباری ساتھی سنی کھنہ نے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ جی 2 ادیوی شیش کی بلاک بسٹر فلم گڈ اچاری کا سیکوئل ہے جس میں شوبھیتا دھولیپا اور جگ پتی بابو نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں