امن کا نوبیل انعام امریکی ایٹمی حملوں میں بچ جانیوالے جاپانی شہریوں کی تنظیم کے نام

امن کا نوبیل انعام ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر کیے گئے امریکی ایٹمی حملوں میں بچ جانیوالے جاپانی شہریوں کی تنظیم نے اپنے نام کر لیا۔

امن کا نوبیل انعام جاپان کے ان شہریوں کی تنظیم ‘نیہون ہیدانکیو’ کو دیا گیا ہے جو امریکا کے ہیرو شیما اور ناگاساکی پر کیے گئے ایٹمی حملے میں بچ گئے تھے۔

ناویجن نوبیل کمیٹی کی جانب سے جاپانی تنظیم کو نوبیل امن انعام جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف کوششوں پر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ادب کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ ہان کانگ کو نثر اور شاعری میں تاریخی المیوں، صنفی تفریق اور انسانی زندگی کی نزاکتوں کو منفرد اسلوب میں بیان کرنے پر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں