ٹیسٹ میچز: 2022 سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر جیت کے تناسب میں پاکستان کی بدترین پوزیشن

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی جس کے بعد قومی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ایک اور شکست میں اضافہ کیا۔

قومی ٹیم 2022 کے بعد سے اب تک ایک میچ بھی ہوم گراؤنڈ پر نہیں جیت سکی ہے جس وجہ سے اس تناسب سے پاکستان کی پوزیشن سب سے خراب ہے۔

2022 سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقا نے 8 میچز کھیلے جس میں سے وہ 7 میں کامیاب رہا اور ایک میں پروٹیز کو شکست ہوئی۔

اس طرح جنوبی افریقا کا ان 2 سالوں میں ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ جیتنے کا تناسب سب سے زیادہ 87.5 فیصد ہے۔

اس فہرست میں بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلادیش آٹھویں اور پاکستان نویں نمبر یعنی سب سے بدترین پوزیشن پر ہے۔

پاکستان 2022 سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں جیت سکا، قومی ٹیم نے ان 2 برسوں میں اب تک مجموعی طور پر 11 میچز کھیلے جس میں سے 7 میں شکست کا سامنا رہا اور 4 ڈرا ہوگئے۔

پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ایک میچ آسٹریلیا،، 4 انگلینڈ اور 2 بنگلادیش سے ہارا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں