کراچی میں فضائی آلودگی سے سانس کے مرض میں اضافہ

کراچی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے سانس کے مرض میں اضافہ ہونے لگا۔

صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں سانس کے مرض میں یومیہ 80 سے 90 بچے سرکاری اسپتال آرہے ہیں، گلے اور سینے کے انفیکشن بڑھنے سے دمہ کا مرض ہوتا ہے۔

صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے مقابلے اس وقت کراچی میں سانس کے مرض میں دگنا اضافہ ہواہے، احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو سانس کا مرض تشویشناک صورت اختیارکرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں