کراچی: شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں اور آئندہ 2 سے 3 روز درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق ہوا میں زائد نمی کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ 2 سے 3 دن بعد ایک بار پھر گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، نومبر کے وسط سے صبح و رات میں خنکی کا آغاز ہوسکتا ہے جب کہ رواں سال سردیاں معمول کے مطابق رہیں گی۔