کراچی کی ملیر جیل میں اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں قید ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملیر جیل میں قید ملزم محمد جاوید نے واش روم کی کھڑکی کاٹی اور رسی کی مدد سے جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جیل سے فرار ہونے والا قیدی اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں بیرک نمبر پانچ میں قید تھا۔
پولیس حکام کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملیر کے تھانہ شاہ لطیف کے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
خط میں جیل حکام کی جانب سے ملزم اور ڈیوٹی پر موجود 8 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔