کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنادی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 27 اکتوبر کے بعد سے گرمی کم ہونے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ شام سے سمندری ہوا کچھ بحال ہوئی ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے جب کہ اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں رات میں کچھ خنکی ہوگئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بارش کے حوالے سے بتایا کہ اکتوبر اور نومبر میں بارشوں کا کم امکان ہوتا ہے، اکتوبر میں درجہ حرارت بڑھنے سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پورے ملک میں معمول سے زیادہ شدت کی سردی کا امکان نہیں ہے۔