پستے کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ حیرت انگیز فوائد جان لیں

سردیوں کی سوغات ڈرائی فروٹ میں شمار ہونے والا پستہ غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جو ناصرف ذائقے میں اچھا بلکہ صحت پر بھی حیرت انگیز فوائد مرتب کرتا ہے۔

غذائی اجزا کے حوالے سے بات کی جائے تو 28 گرام پستے میں 160 کیلوریز، 6 گرام پروٹین، 13 گرام صحت مند فیٹس اور 3 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ پستے وٹامنز اور منرلز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جس میں وٹامن بی، وٹامن ای، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

پستے کو اپنی خوراک میں شامل کرکے مندرجہ ذیل فوائد سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

پستے میں پوشیدہ دل کی صحت کا راز:

دنیا بھر میں دل کی بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں جس کی اہم وجہ ہمارا طرز زندگی ہے، پستے میں قدرت نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ یہ برے کولیسٹرول کو ختم کرکے جسم میں اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پستے کا باقاعدگی سے استعمال دل کی شریانوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، سوزش میں کمی اور قلبی امراض کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ سے مالا مال:

پستے اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ ہوتا ہے، جو آپ کے جسم کو آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے، جس سے انسان موذی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔

خون میں شوگر کی سطح کو بہتر کرے:

پستے میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، یعنی پستوں کی وجہ سے بلڈ شوگر کی سطح پر کم سے کم اثر پڑتا ہے، اسی لیے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد بھی پستے کا استعمال اپنی خوراک میں کرسکتے ہیں۔

آنکھوں کے لیے بہترین:

پستوں میں اینٹی آکسیڈینٹ lutein and zeaxanthin پایا جاتا ہے جنہیں آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے اور یہ دونوں ہی آنکھوں کو نقصان پہنچانے والی نیلی روشنی سے بھی بچاتے ہیں اور آنکھوں کی روشنی کو بھی تیز کرتے ہیں۔

دماغی صحت:

پستوں میں موجود وٹامن بی6 اور میگنیشیم دماغ کو صحت مند بناتا ہے کیونکہ میگنیشیم یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں