پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آرام دیے جانے والے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
قومی کرکٹر نے جمعرات کو اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اس تصویر میں کرکٹر نے اپنے بیٹے کو سینے پر لٹا رکھا ہے جب کہ بچے کا چہرہ مکمل دکھائی نہیں دے رہا۔
اس تصویر پر شاہین کی جانب سے لکھے جانے والا کیپشن مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا۔
کرکٹر نے اس میں لکھا کہ ‘میں سکون میں ہوں’، سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں جب کہ شاہین اور آلیار سمیت ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین اور انشا کے ہاں آلیار کی پیدائش اگست میں ہوئی ہے۔