برسوں تک معذور شوہر کی خدمت کرنیوالی خاتون کو شوہر نے صحتمند ہوتے ہی طلاق دیکر دوسری شادی کرلی

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ 6برس سے ان کا شوہر معذور تھا جس نے صحتیاب ہوتے ہی انہیں طلاق دے کر دوسری شادی کرلی۔

نورالسیزوانی نامی خاتون گزشتہ 6 برس سے اپنی اور اپنے شوہر کی زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کررہی تھیں، وی لاگنگ میں وہ اپنی روز مرہ کے معاملات سے مداحوں کو آگاہ کرتیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیوز میں بتایا کہ کس طرح وہ اپنے بیمار اور معذور شوہر کو ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلاتیں اور باقی دیکھ بھال کرتیں۔

نورالسیزوانی کے شوہر کی گاڑی کو ایک حادثہ پیش آیا تھا اور انہیں دوبارہ چلنے پھرنے کے لیے 6 سے 7 سال کا عرصہ درکار تھا تاہم اب حال ہی میں ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے خاتون نے ایک انکشاف کیا۔

اپنی پوسٹ میں نورالسیزوانی نے لکھا کہ میں اپنے سابق شوہر کو ان کی شادی پر مبارکباد دیتی ہوں، امید ہے ان کی نئی اہلیہ ان کا ویسے ہی خیال رکھیں گی جیسے میں نے رکھا۔

بعدازاں نور نے وہ پوسٹ فیس بک سے ڈیلیٹ کردی جس پر صارفین کی جانب سے ان کے سابق شوہر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

البتہ خاتون کی جانب سے طلاق اور پھر شوہر کی جانب سے دوسری شادی کی جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں