امریکا سے تعلق رکھنے والے اداکار رون ایلی 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
رون ایلی نے 1960 میں ٹی وی کے مشہور پروگرام ‘ٹارزن’ میں یہ مشہور کردار ادا کیا تھا جسے آج تک پسند کیا جاتا ہے۔
رون ایلی کا انتقال 29 ستمبر کو کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر ہوا جب کہ اداکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی کرسٹن کیسیل ایلی نے سوشل میڈیا پر کی اور لکھا کہ ‘دنیا نے اب تک کے سب سے بڑے آدمیوں میں سے ایک اور میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے’۔
ٹی وی سیریل ٹارزن 1966 سے 1968 تک نشر کیا گیا اور بتایا جاتا ہے کہ اداکار کو یہ کردار کرنے میں بہت سی دشواریاں پیش آئیں، کبھی انہیں ہڈی ٹوٹنے اور کبھی جانوروں کے حملوں کا بھی سامانا رہا۔
اس کے علاوہ اداکار رون ایلی 2001 میں اداکاری کو خیرباد کہہ کر منصف بن گئے اور ناولز بھی لکھے۔
رون ایلی نے 2014 میں ایک ٹیلی ویژن فلم Expecting Amish کے لیے اداکاری میں مختصر واپسی کی جہاں انہوں نے ایک بزرگ کا کردار ادا کیا، اس کے علاوہ وہ دیگر پروگرامز کے میزبان بھی رہے۔