منیلا: فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے اموت کی تعداد 120 ہوگئی جب کہ 36 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے ہونے والی ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد اب 120 ہوگئی ہے۔
طوفان کے بعد رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔
فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق طوفان ٹرامی کے باعث تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ٹرامی 24 اکتوبر کو فلپائن سے ٹکرایا تھا جب کہ ٹرامی اس سال فلپائن میں آنے والا سب سے خطرناک طوفان ہے۔