اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید سیکڑوں آسامیوں کو ختم (Abolish)کردیا گیا ۔
حکام کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید 1511 آسامیوں کو ختم کر دیا گیا۔
ادارے کے ہیڈکوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق اس سے قبل بھی 2000 آسامیوں کو ختم اور 105 آسامیوں کو متروک ( dying) قرار دیا جا چکا ہے اورمجموعی طور پر اب تک ادارے سے 3616 آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی جا نے والی تمام آسامیاں خالی تھیں اور ان میں سب سے بڑی تعداد پوسٹ مین اسکیل 7 کی 500 آسامیاں، میل پیون/ پورٹرز اسکیل 2 کی 458 اور پوسٹل کلرکس اسکیل 9 کی 274 پوسٹیں تھیں۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 14 کی 9 آسامیاں، گریڈ 11 میں 4، گریڈ 9 میں 29 اور ٹائم اسکیل کلرک کی 30 آسامیوں سمیت دیگر سیکڑوں خالی آسامیاں شامل تھیں جنہیں اب ختم کردیا گیا ہے۔